تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:1

الیکشن ٹریبونلز میں اپیلوں کی سماعتیں آج بھی جاری رہیں گی

جیو نیوز - اسلام آباد…آج تعطیل کے باوجود کئی شہروں میں الیکشن ٹریبونل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت جاری رکھیں گے۔الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی اپیلیں سن رہے ہیں ، اس دوران ٹریبونلز نے ایسے کئی امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے ہیں جنھیں جانچ پڑتال کے مرحلے میں مسترد کردیا گیا تھا، ان میں سابق وزیرخیبرپختونخوا عاقل شاہ ، بھکر کے نوانی برادران بھی شامل ہیں ، ٹریبونلز کو 17اپریل تک تمام اپیلیں نمٹانی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.