تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:1

الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبر پختونخوا میں اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے

جیو نیوز - پشاور…الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت خیبر پختونخوا حکومت نے تین اعلی پولیس افسران کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی سپیشل برانچ اشتیاق احمد خان کو ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈی آئی جی کوہاٹ آزاد خان کو ڈی آئی جی بنوں جبکہ ڈی آئی جی بنوں نثار خان کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ تعینات کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.