تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:51

اے این پی سربراہ ولی خان کی جانب سے مکرم خان کے قتل کی مذمت

جیو نیوز - پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے سوات میں پارٹی رہنما مکرم خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسی صورتحال میں شفاف اور غیر جانبدارنہ انتخابات کا انعقاد کیسے ممکن ہے؟۔پشاور سے جاری ہونے والے بیان میں اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے سوات میں اے این پی کے رہنما مکرم خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسی صورتحال میں شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد کیسے ہوگا۔انہوں نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں اور امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.