14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:41
فیصل آباد مبینہ موبائل چور پکڑا گیا، پٹائی کے بعدپولیس کے حوالے
جیو نیوز - فیصل آباد …فیصل آباد کی کچری بازارمیں دکانداروں نے مبینہ موبائل چورکوپکڑکر تشددکا نشانہ بنایا،پولیس نے موقع پرپہنچ کرتشددکانشانہ بننے والے چورکوحراست میں لے لیا۔کچہری بازار کے علاقے میں دُکانداروں نے ایک نوجوان کو مبینہ موبائل چوری کے الزام میں پکڑا لیا۔چور کے پکڑے جانے کی خبر پھیلی تو لوگ جمع ہوگئے اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایااس سے بھی دل نہ بھرا تو سڑک پر مرغا بنا دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد سے چھڑا کر اپنے ہمرا تھانے لے گئی ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔