تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:1

ق لیگ کا مزید 12قومی،19 صوبائی امیدواروں کا اعلان

جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ، اتفاق رائے کے بعد ق لیگ نے مزید 12قومی اور 19 نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ،مسلم لیگ ق کے ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے مزید 31 قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ، این اے 134 شیخو پورہ سے خرم منور منج ،این اے 136 ننکانہ صاحب شاہد منظور گل ،این اے 156 خانیوال سے رضا حیات ہراج کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں،این اے 157 خانیوال سے حامد یار ہراج ،این اے 163 ساہیوال نعمان احمد لنگڑیال،این اے 169 وہاڑی چودھری طاہر اقبال ، این اے 171 ڈی جی خان سے شیراز محمود امیدواروں میں شامل ہیں،این اے 172 ڈی جی خان سے سردار مقصود لغاری،این اے 188 بہاولنگر سید محمد اصغر شاہ ،این اے 52 راولپنڈی محمد بشارت راجہ ، این اے 101 گوجرانوالہ ساجد حسین چٹھہ،این اے 97 گوجرانوالہ سے چودھری انور بھنڈر ق لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگے،ق لیگ نے مزید 19 صوبائی امیدواروں کا بھی اعلان کیا ہے،ان میں پی پی ون مری سے سردار محمد سلیم ، پی پی 32 سرگودھا عامر سلطان چیمہ ،پی پی 48 بھکر نذر عباس ، پی پی 55 فیصل آباد چودھری ظہیر الدین ،پی پی 56 فیصل آباد رائے عبدالقادر ، پی پی 62 فیصل آباد علی اختر خان شامل ہیں،پی پی 80 جھنگ سے قمر حیات کاٹھیا،پی پی 97 گوجرانوالہ چودھری ناصر چیمہ،پی پی 99 گوجرانوالہ چودھری ظفراللہ چیمہ ،پی پی 101 زو ہیر ضیا منج ،پی پی 102 گوجرانوالہ تنویر اعظم چیمہ جبکہ پی پی 103 گوجرانوالہ سے عادل بخش چٹھہ الیکشن لڑینگے، پی پی 134 شکر گڑھ سے کرنل ریٹائرڈ محمد عباس، پی پی 137 لاہور احد یوسف ملک،پی پی 164 شیخو پورہ علی عباس گل ، پی پی 166 خانیوال احمد یار ہراج ،پی پی 214 خانیوال رانا محمد سلیم، پی پی 215 سے احمد یار ہراج ،245 ڈی جی خان سے محمد خان لغاری امیدوارہونگے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت ق لیگ کی جانب سے اب تک 22 قومی جبکہ 38 صوبائی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.