تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:31

شریف برادران کیخلاف اپیل سننے کیلئے ٹریبونل تبدیل کرنے کا حکم

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے شریف برادران کے خلاف دائر اپیل سننے کے لئے ٹریبونل تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے کل 17 اپیلیں ایک ٹریبونل سے دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس ناصر سعید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹریبیونل کرئے گا۔شہباز شریف کے خلاف پی پی 161 سے 4 اور نواز شریف کے خلاف این اے 120 سے 4 اپیلیں دائر کی گئیں تھیں۔پہلے شریف برادران کی اپیلوں کی سماعت جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس خالد محمود خان کر رہے تھے اور انہوں نے سماعت سے معذرت کر لی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.