14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:11
بارکھان: تاوان کیلئے اغوا کئے گئے دوافراد رکھنی سے بازیاب
جیو نیوز - بارکھان… ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی سے پنجاب سے تاوان کیلئے اغواء کئے گئے دو افراد بازیاب کرالئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کے مطابق بازیاب افراد کو کچھ عرصہ قبل پنجاب کے علاقے کے اغوا کئے گئے تھے ان میں سے ایک مغوی تسلیم نواز کا تعلق بہاولپور اور دوسرے محمد سجاد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے،اغوا کاروں نے ان کی بازیابی کے تاوان کی رقم طلب کی تھی، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بازیاب کرائے گئے مغویوں کی نشاندہی پر اغواء کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔