تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:41

زکریاایکسپریس10گھنٹے بعد خیرپور سے کراچی روانہ، مسافروں کا احتجاج

جیو نیوز - خیرپور…ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس کا انجن فیل ہونے پر مسافروں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا اور ہنگامہ آرائی کی، دس گھنٹے بعد ٹرین روانہ ہوئی تھی ٹرین میں سوار دولھا اور باراتیوں نے بھی سکھ کاسانس لیا۔خیرپور ریلوے اسٹیشن پر زکریا ایکسپریس کا انجن فیل ہوا، دس گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد مسافروں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، مسافر مشتعل ہو گئے اور ریلوے ٹریک پر دھرنا دے دیا۔ٹرین میں دُلہا اور باراتی بھی سوار تھے، جو کراچی جارہے تھے۔ خواتین اور بچوں کا گرمی سے برا حال تھا۔ ٹرین میں نہ تو بجلی تھی اور نہ ریلوے اسٹیشن پر پینے کے پانی کا انتظام تھا۔ دُلہا کے والد نثار خان نے جیونیوز کو بتایا کہ انھوں نے 48 باراتیوں کے ٹکٹ لیے ہیں۔ دس گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد آخر کار ٹرین کونیا انجن مل ہی گیا اور وہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی، دولھا اور باراتی اب راستے بھر دُعا کرتے جائیں گے کہ وہ جلد از جلد دُلہن کے گھر پہنچ جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.