14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:32
کراچی: قصبہ کالونی میں رینجرزکا آپریشن، متعدد افراد زیر حراست
جیو نیوز - کراچی… کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرز نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق قصبہ کالونی اور کالی پہاڑی کے علاقوں میں رینجرز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مختصر دورانیہ کا ٹارگٹیڈ آپریشن کیا،جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،زیر حراست ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔