تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:22

میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان

جیو نیوز - اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جب کہ ہزارہ،راول پنڈی ڈویژن اور کشمیر میں ہلکی بار ش کا امکان ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کا زور بڑھتا جارہا ہے۔ دن کے وقت تیز دھوپ رہتی ہے۔ لوگ گرمی سے بچنے کے لئے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں۔ سکھر ، نواب شاہ ، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی دن میں شدید گرمی رہتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.