15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:42
مشرف غداری کیس:وفاق سے 17 اپریل تک جواب طلب
جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کامقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاق سے وفاق سے 17 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل جواب جمع کرائیں تو دنیا کو پتا چل جائے گا کہ وفاق کا کیا موقف ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہم عوام سے کچھ بھی نہیں چھپانا نہیں چاہتے، احمد رضا قصوری نے کہا تھا کہ بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے، کئی کمیشن بنے، وہ رپورٹ اندھیرے میں پڑی ہیں، اب وہ دن نہیں آنے چاہئیں کہ عوام سے چیزیں چھپائی جائیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ انسان غلطیاں کرتا اور ان کا ازالہ کرتا ہے، عدالت نے خرابیاں کی ہیں تو اٹارنی جنرل بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے سامنے حقائق لانا مقصد ہے، عدالت دن کی روشنی میں کام کرتی ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی سماعت سے ظاہر ہوتا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، سینیٹ کی قرارداد ہو یا عدالتی حکم، وفاق نے کارروائی نہیں کی۔