15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:32
راجہ پرویز اشرف الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ محفوظ
جیو نیوز - راولپنڈی…سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 11 مئی کے انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔راولپنڈی میں راجہ پرویز اشرف کی گوجرخان سے کاغذات نامزدگی مستردہونے کیخلاف کیس کی سماعت کی گئی ، کیس کی سماعت شروع ہوئی توکورٹ روم کی بجلی غائب ہوگئی، جس پرسماعت میں وقفہ کردیاگیاتاہم بعدمیں سماعت کے دوران کیس پرفیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔