15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:39
پاسپورٹس اورامیگریشن میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی،ملک حبیب
جیو نیوز - اسلام آباد… نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے کہاہے کہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے شعبہ میں نااہل کرپٹ افسروں کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے یہ بات ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ذوالفقار احمد چیمہ سے کہی ، جنہوں نے ان سے اسلام آبادمیں ملاقات کی ۔ اس موقع پرشہریوں کیلئے پاسپورٹ کی جلدفراہمی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی جی کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے رکے ہوئے پاسپورٹ جلدجاری کیے جائیں۔