15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:48
مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی پابندی کونہیں مانتے، غفورحیدری
جیو نیوز - اسلام آباد…یو آئی ف کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وہ مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قیام پاکستان کے مقصد اور آئین کی خلاف ورزی کی ، یہ معاملہ سینٹ میں اٹھایا جائے گا، اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خدشات موجود ہیں۔