15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:34
ملک میں اصل جمہوریت متعارف کرائی، پرویز مشرف
جیو نیوز - اسلام آباد … آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ آج تک جو کچھ بھی کیا، بلا خوف و خطر کیا، کسی سے نہیں ڈرتے، جیل بھی جانے کو تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ انہیں آمر کہتے ہیں لیکن ملک میں اصل جمہوریت انہوں نے ہی متعارف کرائی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کاکہناتھاکہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میاں برادران ان کے بارے میں کیوں نہیں بولتے، اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے سب سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، عوام پرٹیکس کی شرح کم کرکے ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے۔