تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:24

وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن اور سیاسی رہنماوٴں کی سیکیورٹی سخت کرنیکا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد … وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن دفاتر اور سیاسی رہنماوٴں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی رہنماوٴں کی سیکیورٹی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں اے این پی کے امیدواروں پر حملوں کا خاص طورپر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے اے این پی کے رہنماوٴں سمیت ملک بھر کے سیاسی رہنماوٴں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سیکیورٹی بھی بڑھانے کا اعلان کیا۔ نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور ایف سی سیاسی رہنماوٴں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.