تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:54

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نا اہل قرار، الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ

جیو نیوز - راولپنڈی … سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو نا اہل قرار دے دیا گیا، الیکشن ٹریبونل نے این اے 51 گوجر خان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو این اے 51 گوجر خان سے نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالروٴف اور جسٹس مامون الرشید نے راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم کی جانب سے انتخابی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا۔ واضح رہے کہ آج دوپہر الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی اپیل کی سمات کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.