15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:44
سندھ میں قوم پرستوں سمیت 10 جماعتی اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں، ایاز پلیجو
جیو نیوز - حیدر آباد … قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجونے کہا ہے کہ سندھ میں قوم پرستوں سمیت 10 جماعتوں کے اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں ہے، سب مل کر انتخابات میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے ہالا ناکہ میں نیشنل پیپلزپارٹی کے امیدوار وسیم راجپوت کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں وسیم راجپوت نے پی ایس 47 سے قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ جانبدار ہیں، نگراں حکومت میں بھی پچھلی تاریخوں میں من پسند لوگوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔