تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:44

شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابات کو نہیں روکا جاسکتا، اعتزاز احسن

جیو نیوز - لاہور … سپریم کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے الٹے سیدھے سوال کر کے امیدواران کی تضحیک کی، شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابات کو نہیں روکا جاسکتا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ریٹرنگ افسران کے بیشتر سوالات آئین کے دائرہ کار سے باہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابات کو کسی صورت نہیں روکا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.