تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:44

گورنر خیبرپختونخوا نے خلاف ضابطہ بھرتیوں کا نوٹس لے لیا

جیو نیوز - پشاور … گورنر خیبر پختونخوا انجنیئر شوکت اللہ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں ریٹائرڈ افسران کی بھرتیوں کانوٹس لیتے ہوئے ایسے افسران کو فوری فارغ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے صوبے کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں ریٹائرڈ افسران کی بھرتیوں کو غیر قانونی اور خلاف ضابطہ قرار دیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں ریٹائرڈ افسران کو فوری فارغ کیا جائے، تاہم ان میں سے اگر کوئی بھرتی قانونی تصور کی جاتی ہے تو اس سلسلے میں سفارشات ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھیجی جائیں تاکہ گورنر ان کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ریٹائرڈ افسر کی بھرتی کی منظوری دے سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.