15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:44
منتخب ہوکر قیام امن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرونگا، حمید اللہ جان آفریدی
جیو نیوز - پشاور … سابق وفاقی وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کے منتخب ہونے کی صورت میں قیام امن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کروں گا۔ سابق وفاقی وزیر ماحولیات اورحلقہ این اے 46 کے آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی نے ان خیالات کا اظہار اپنے حلقے میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا سیاست چھوڑ کر قبائلیوں کو مزید تباہی سے بچائے اور میرے سیاسی مخالفین میں اگر جرأت ہو تو میرے ساتھ مل کر ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دے کر با عزت طور پر وطن واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی کوشش کریں۔