تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:24

کراچی: ماری پور روڈ کے قریب گیس پائپ لائن بارودی مواد سے تباہ

جیو نیوز - کراچی … کراچی میں ماری پور روڈ کے قریب سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا گیا، سوئی سدرن گیس کے عملے نے پائپ لائن کی مرمت کر کے گیس کا اخراج بند کردیا۔ جی ایم سوئی سدرن گیس مشتاق صدیقی کے مطابق ماری پور روڈ کے قریب سے گزرنے والی 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سوئی گیس کا عملہ گیس پائپ لائن کی مرمت کررہا ہے اور پہلے مرحلے میں گیس کا اخراج بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رات 8 بجے کے قریب شہر میں زور دار دھماکا سنا گیا تھا جس سے صدر اور دیگر علاقوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.