تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:14

اقتدار میں آ کر ایم این اے اور ایم پی اے فنڈ ختم کر دینگے، عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر ایم این ایز اور ایم پی ایز کے فنڈز ختم کردیں گے، 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پرانے لوگ تبدیلی نہیں لا سکتے، تحریک انصاف کے 80 فیصد امیدوار نئے ہیں جو کبھی کسی اسمبلی کے رکن نہیں رہے، 35 فی صد ٹکٹ 30 سال سے کم عمر امیدواروں کو دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں آکر ایم این ایز اور ایم پی ایز کے فنڈز ختم کردیں گے، 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، کرپشن، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.