تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:54

بارش کا سبب بننے والی ہوائیں آج رات بالائی علاقوں میں داخل ہونگی

جیو نیوز - اسلام آباد … بارش کا سبب بننے والی ہوائیں آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹو ں کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ میں گرمی بڑھ گئی، بے نظیر آباد کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور منگل کے روز بالائی پنجاب راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، ڈی آئی خان، بنوں، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں پر آندھی چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں شدید گرمی کی لہر ہے، بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 45ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ سکھر، پڈ عیدن، مٹھی میں درجہ حرارت 43، حیدر آباد42 اور کراچی میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.