تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:34

آئین کے اندر رہتے ہوئے فرائض انجام دینا ہیں، نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور … نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ان کا دل تو بہت کرتا ہے عوام اور بزنس کمیونٹی کیلئے کچھ کر جائیں لیکن آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینا ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے لاہور میں وائس چیئرمین سارک چیمبر آف کامر س ا فتخار علی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی اور معاشی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے کر ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ نگراں وزیرا علیٰ کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ ہیں، نگراں حکومت کا ایجنڈا شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.