16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:24
کسی بھی علاقے میں نو گوایریا نہیں ہونا چاہئے، چیف جسٹس
جیو نیوز - کراچی…کراچی بے امن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیے ہیں کہ کسی بھی علاقے میں ایک بھی نو گوایریا نہیں ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے۔کراچی میں نوگو ایریاز سے متعلق پولیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کل 106 تھانے ہیں، 7 تھانوں کی حدود میں جزوی نوگوایریاز ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اعتراف کررہے ہیں کہ 7 تھانوں کی حدود میں نو گوایریا ہیں، ان پولیس اسٹیشن کے نام بتائیں جن کی حدود میں نو گو ایریا ہیں۔