16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:5
دبئی:سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی ضمانت، جیل سے رہا
جیو نیوز - دبئی…سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی ضمانت منظور کرتے ہو ئے ابو ظہبی جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ تاہم ضمانت کی منظوری کے با وجود توقیر صادق امارات نہ چھوڑنے کے پابند ہو ں گے۔سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کو شخصی ضمانت پر رہاکیا گیا۔توقیرصادق کے کیس کی مزید سماعت 20 مئی کو ہوگی۔توقیر صادق کو کہیں جانے کی صورت میں پولیس سے بھی پیشگی اجازت لینا ہو گی۔