16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:25
چترال سے بھی کاغذات مسترد،پرویز مشرف الیکشن کی دوڑ سے باہر
جیو نیوز - پشاور…سابق صدرپرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 32 چترال سے بھی مسترد کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد ملک کے چار علاقوں سے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد وہ الیکشن میں حصہ لینے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔سابق صدر پر ویز مشرف نے کراچی میں این اے250،این اے139قصور، این اے48اسلام آباد اور حلقہ این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے تھے۔