تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:35

الیکشن کمیشن نے اضافی الیکشن ٹریبونل تشکیل دے دیا

جیو نیوز - اسلام آباد…کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی مدت ختم ہونے سے ایک روز پہلے الیکشن کمیشن نے ایک اضافی الیکشن ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نیا الیکشن ٹریبونل جسٹس انوار الحق اور جسٹس محمود مقبول باجوہ پر مشتمل ہوگا۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف 78 اپیلیں سماعت کے لیے نئے ٹریبونل کو منتقل کر دی گئی ہیں۔ ملک بھر میں اب الیکشن ٹریبونلز کی تعداد 10 ہوگئی ہے جب کہ اپیلوں کی سماعت کا کل آخری روز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.