16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:34
سیاسی رہنماؤں کو گریڈنگ کے تحت سیکورٹی فراہم کی جائیگی،نگراں وزیر داخلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ان کی گریڈنگ کے تحت سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان کاکہناہے کہ سیکورٹی کی موجودہ صورت حال کے باوجودانتخابات ہوں گے۔ نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگومیں کہاہے کہ کراچی میں سیکیورٹی کے مسائل کاجائزہ لینے کیلئے وہ وہاں جائیں گے۔پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیلئے پلان مرتب کیا جا رہا ہے،کچھ علاقے حساس ہونے کی وجہ سے ان کی درجہ بندی کی ہے،انتخابات کے ماحول میں خطرہ تو ہوتا ہے، ان کا نوٹس لے کر پلان کر رہے ہیں۔