تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:55

الیکشن کے بعد کا منظر خطرناک نظر آرہا ہے،شجاعت حسین

جیو نیوز - فیصل آباد…مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے، سائیکل ٹرانسپورٹ میں نہیں آتی، ووٹرز سائیکل پر ووٹ ڈالنے پہنچ جائیں گے۔فیصل آباد میں مسلم لیگ ق کے مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری ظہیرالدین کے گھر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد اتحاد بنیں گے اور مسلم لیگ ق کا کردار مثبت ہوگا۔ الیکشن میں اپنی پچھلی کارکردگی پر قوم کے پاس جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن میں ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے،لیکن سائیکل ٹرانسپورٹ میں نہیں آتی،سائیکل کو ٹرانسپورٹ نہیں کہہ سکتے، ہمارے ووٹرز سائیکل پر آجائیں گے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مجھے الیکشن کے بعد کا منظر خطرناک نظر آرہا ہے۔ سیاست دانوں کو چاہئے کہ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے کے بجائے الیکشن لڑا جائے۔مرحوم صاحبزادہ فضل کریم کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مرحوم دینی، علمی اور سیاسی شخصیت تھے۔ ان کی تعلیمات ہمیشہ زندہ رہیں گی جن سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.