تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:55

کراچی :مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی ، 60 گرفتار ،اسلحہ برآمد

جیو نیوز - کراچی…سندھ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران 60 ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوٴتھ زونزکے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں 14 مفرور،13 اشتہاریوں سمیت 60 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار شدگان میں قتل میں ملوث ایک ملزم، 2بھتہ خور اور تین ڈاکو بھی شامل ہیں۔ دیگر کاروائیوں میں اینٹی کارلفٹنگ سیل نے 9 ملزمان جبکہ اسلحہ ایکٹ،انٹی نارکوٹکس ایکٹ اور متفرق شقوں کے تحت مجموعی طور پر 27 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔۔جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر 16 افراد اور رنگین شیشوں اور فینسی نمبرپلیٹیں والی گاڑیاں چلانے والے 13 افراد کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.