اسلامی دنیا 
14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:19

بنگلادیش

بنگلہ دیش
عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش ہمارے صوبہ پنجاب سے کئی کلو میٹر چھوٹا ہے۔ اس کا کل رقبہ 55 ہزار پانچ سو اٹھانوے مربع میل ہے۔ یہ شمال مشرقی برصغیر میں خلیج بنگال میں واقع ہے۔ تین اطراف یعنی مشرق مغرب اور جنوب سے بھارت میں گھرا ہوا ہے۔ جب کہ برما اس کا جنوب مغربی ہمسایہ ہے۔ بنگلہ دیش کا بیشتر حصہ دریائے گنگا اور دریائے برہم پتر کے میدانوں پر مشتمل ہے۔ اس کے جنوب مشرق اور شمال مشرق میں پہاڑوں کے سلسلے ہیں۔ یہاں کا سندر بن دنیا بھر میں مشہور ہے کیونکہ اُس میں شیر، چیتے، لنگور، اژدھے اور مور کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
بنگلہ دیش ایک ہموار میدان ہے۔ اس کی زمین زرخیز ہے جہاں فصلوں کے لیے بارش بکثرت ہوجاتی ہے۔ ماسوائے چٹاگانگ کی پہاڑیوں اور سندر بن کے جنگلوں کے یہاں ہر طرف آبادی بہت گھنی ہے۔ لوگ کشتیوں میں بھی رہتے ہیں۔ بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے لیکن صنعتی میدان میں بھی آگے بڑھ رہا ہے مچھلی پکڑنا اور درخت کاٹنا یہاں کے اہم پیشے ہیں۔
ڈھاکہ اس کا صدر مقام ہے جبکہ چاٹگام، سلہٹ کھلنا، راج شاہی اور نارائن گنج قابل ذکر شہر ہیں انتظامی سہولت کی خاطر اسے 19 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چالنا اور چٹاگانگ بنگلہ دیش کی اہم ترین بندرگاہیں ہیں۔ ’ٹکا‘ یہاں کی کرنسی ہے۔
70 فیصد لوگ زراعت سے وابستہ ہیں۔ بنگالی قومی زبان ہے لیکن انگریزی اور اردو بھی بولی جاتی ہیں۔ سیمنٹ سازی، پارچہ بافی، کاغذ سازی، کھاد سازی اور پٹ سن کی مصنوعات بنگلہ دیش کی اہم صنعتیں ہیں۔ فصلوں میں پٹ سن، چاول، چائے، ناریل اور گنا قابل ذکر ہیں۔ پھلوں میں اناناس، کیلا، آم اور انگور سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش میں قدرتی گیس اور تیل کے ذخائر بھی پائے جاتے ہیں مگر سبھی وسائل پر پانی کو فوقیت حاصل ہے۔ درآمدات میں مشینری، گاڑیاں، اشیائے خورد و نوش، معدنی ایندھن، کیمیکلز اور روزمرہ کی اشیاءسرفہرست ہیں۔ برآمدات میں پٹ سن کی اشیاء، کھالیں، چمڑہ اور چائے قابل ذکر ہیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
بحرینالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.