اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 5:53

ٹوگو

ٹوگو
وسطی افریقہ کے جنوبی ساحل پر واقع یہ ننھا منا ملک پاکستان کے صوبہ سرحد سے چھوٹا ہے۔ 2200 سو مربع میل پر پھیلی ہوئی اس مملکت کے مشرق میں بنن، مغرب میں گھانا اور شمال میں اپروولٹا کی اسلامی ریاست ہے۔ پہاڑیوں کا ایک لمبا سلسلہ ملک کو 2 حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ مقامی طور پر ملک21 حصوں میں منقسم ہے۔ لومے یہاں کا دارالحکومت، بندرگاہ اور مشہور شہر ہے۔ فرانسیسی یہاں کی سرکاری زبان ہے تاہم ایوی اور مقامی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔ ٹوگو میں لوگ مویشی ، بھیڑیں اور مرغیاں بھی پالتے ہیں۔ فرانک کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ صنعتوں میں پارچہ بافی اور جفت سازی اہم ہیں۔ کافی ، کوکوا، ناریل، کھوپا، کپاس، کاپوک اور مٹر یہاں کی مشہور فصلیں ہیں۔ معدنیات میں فاسفیٹس کو اہمیت حاصل ہے۔ فرانس، مغربی جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ اور بیلجیم سے اس کے تجارتی مراسم ہیں۔ ایوی صدیوں پہلے جنوبی ٹوگو میں آکر آباد ہوئے بعد میں یہ غلاموں کی باقاعدہ منڈی بن گیا۔1884ء میں جرمنی کے زیر تسلط چلا گیا۔ ازاں بعد فرانس اور برطانیہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے نظم و نسق کی دیکھ بھال کرتے رہے۔ فرانس کے حصے کا ٹوگو 27 اپریل 1960ء میں جمہوریہ ٹوٹو کے نام سے آزاد ہوگیا۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
تنزانیہالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.