اسلامی دنیا 
15 فروری 2011
وقت اشاعت: 4:48

گیبون

گیبون
گیبون مغربی افریقہ کا خوشحال اور خاصا بڑا ملک ہے۔ 1 لاکھ 2 ہزار 317 مربع میل پر پھیلی ہوئی اس مملکت کے شمال میں کیمرون اور جمہوریہ گنی اور جنوب اور مشرق میں کانگو واقع ہیں۔ یہ جنگلات، میدانوں اور پہاڑوں کی سرزمین ہے۔ لبری ویل اس کا دارالحکومت اور بندرگا ہ ہے۔ مشہور شہروں میں لمبرین اور پورٹ جیٹیل قابل ذکر ہیں۔ یہاں کی کل آبادی میں تقریباً 90 فیصد مسلمان ہیں۔ فرانسیسی یہاں کی دفتری زبان ہے مگر بانتوبھی کثرت سے بولی جاتی ہے۔ فرانک کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ تیل کی مصنوعات، کوکو، کافی، چاول، مونگ پھلی، کھوپے کی اشیاء اور کیلا اہمیت کا حامل فصلیں ہیں۔ میگانیز، تیل، یورینیم، لوہا اور گیس اور خام تیل معدنیات کا حصہ ہیں۔ فرانس ،امریکہ، بیلجیم، مغربی جرمنی، اسپین، بحرین اور پاکستان اس کے تجارتی ساتھی ہیں۔ درآمدات میں کھانے پینے کی اشیاء، گاڑیاں، لوہا، اسٹیل، کا سامان سرفہرست ہیں جبکہ اس کی برآمدات میں یورینیم، مینگانیز، پیٹرولیم اور لکڑی زیادہ اہم ہیں۔اُنیسویں صدی کے وسط میں فرانس نے یہاں قبضہ کیا۔17 اگست 1960ء کو آزاد ہوا۔ 20 ستمبر1960ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا۔ گیبون بھی اسلامی سربراہ کانفرنس کا رکن ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
مصرالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.