اسلامی دنیا 
14 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:31

پاکستان

پاکستان
اسلامی جمہوریہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی دھڑکن اور اُمہ اسلامیہ کی اُمیدوں کا کنول ہے۔ اس کا کل رقبہ تین لاکھ، دس ہزار، چار سو مربع میل ہے۔ اس کے مشرق اور جنوب میں بھارت، مغرب میں ایران اور شمال میں افغانستان اور چین واقع ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی چوٹی K-2 اسی میں واقع ہے۔ یہ خوبصورت وادیوں، لق و دق صحراؤں، پانچ بڑے بڑے دریاؤں اور وسیع میدانوں کا مجموعہ ہے جس میں لمبے پہاڑی سلسلے بھی ہیں۔
اسلام آباد ملک کا دارالسلطنت جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کوئٹہ، ملتان، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی، مردان اور پشاور مشہور شہروں میں شامل ہیں۔ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم اس کی مشہور اور اہم بندرگاہیں ہیں۔ انتظامی سہولت کی خاطر ملک کو چار بڑے صوبوں، وفاقی دارالحکومت اور مختلف ڈویژنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
98 فیصد مسلمان، ایک فیصد عیسائی اور ایک فیصد ہندو اور دیگر اقوام کے لوگ آباد ہیں۔ یہاں کی قومی زبان اُردو ہے۔ روپیہ یہاں کی کرنسی ہے۔
پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ آبادی کا 71 فیصد سے زائد حصہ دیہات میں آباد ہے۔ حکومت صنعتوں کی جانب خاص توجہ دے رہی ہے۔ چنانچہ جابجا نئے کارخانے تعمیر ہو رہے ہیں۔ پاکستانی بڑے محنتی، جفاکش اور غیر ت مند ہیں۔ قمیص شلوار یا تہبند ان کا لباس اور کبڈی، گلی ڈنڈا اور کشتی پسندیدہ کھیل ہیں۔ شہروں میں لوگ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس بھی شوق سے کھیلتے ہیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
مالدیپالجزائر
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.