شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:9

بیونس آئرس

اس کے قریب ہی ایک کولون تھئیٹر ہے جو دنیا میں عمدہ ترین اوپیرا ہاؤسز میں سے ہے، یہاں ایک اوبلسک موئنسٹ ہے جو واشنگٹن میں ڈی۔ سی واشنگٹن موئنسٹ سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔
بیونس آئرس اپنی کشادہ اور سایہ دار سڑکوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے جن میں Avenida a de Julio شامل ہیں۔ یہ پلازہ ڈی میو سے پلازہ ڈی کانگرس کی طرف جاتی ہے جہاں ایک نیشن کانگرس بلڈنگ یلاسپو ویل کانگریسو ہے۔
پلازہ ڈی میو سے دو یا تین کلومیٹر کے فاصلے پر شہرکا مشہور ترین رہائشی اور کاروباری علاقہ ہے۔ پلازہ ڈی میو کے جنوب میں لایوکاکارنگ دار علاقہ ہے جو اپنی شاندار بلڈنگوں کی وجہ سے قابل دید ہے۔ پلازہ ڈی میو کے شمال میں بہت سے پارک ہیں۔ یہاں کی آبادی کا بڑا حصہ یورپی لوگوں پر مشتمل ہے۔ ان کے علاوہ یہاں اٹلی اور اسپین کے لوگ بھی آباد ہیں، یہاں یہودی، عیسائی اور مسلمان بھی آباد ہیں۔ بیسوی صدی کے دوران اس شہر میں فلم انڈسٹری کا آغاز کیا گیا اور اب یہاں کئی تھئیٹر ہیں جو بالکل نیویارک کے تھئیٹر سے ملتے جلتے ہیں۔
یہاں ارجنٹائن کی قدیم ترین اور عظیم ترین یونیورسٹی ہے جس کانام نویونیورسٹی آف نیونس آئرس ہے، اسے 1821 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہاں 200,000 سے زیادہ طالب علم تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ یہاں کی مشہور ترین لائبریری نیشنل لائبریری ہے جہاں 2 ملین سے زائد کتب ہیں۔
اس شہر میں سال بھر میں بہت سے ثقافتی تہوار منائے جاتے ہیں جن میں ایک 11 دسمبر کو منایا جانے والا ڈی آف ٹینگو ہے، یہ اس شہر کے مشہور ترین Tango سنگرکارلس کی وفات کا دن ہے۔
بیونس آئرس کا مشہور ترین اور شاندار پارک ٹریزی فیبرو ہے جہاں کئی پلیموں پارک ہیں۔ یہاں کئی مصنوعی جھیلیں بنائی گئیں ہیں۔ یہ علاقہ قابل دید ہے اور یہاں Botanical Gardens، ایک Zoo اور ایک روز گارڈن بھی ہے۔
شہر کے جنوب مشرقی حصے میں Parque Lezama قابل دید اور قابل تعریف ہے۔
یہاں کئی فٹ بال اسٹیڈیم بھی موجود ہیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
بیونس آئرسلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.