شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:8

بیونس آئرس

بیونس آئرس
بیونس آئرس ارجنٹائن کا اہم شہر اور دارالحکومت ہے۔ یہ پارانا دریا کے جنوبی کنارے پر واقع ہے۔ بیونس آئرس ارجنٹائن کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں واقع ہے۔ یہ ارجنٹائن کا ثقافتی زرعی اور معاشی مرکز ہے۔
1810ء میں یہاں کی آبادی نے سپین سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کا ساتھ دیا، اس علاقے کو علیحدہ صوبے کا درجہ 1862ء میں دیا گیا۔
اس شہر کا اصل نام Puerto Nuestra Senora Maria del Buen Aire یعنی (Port of our Lady Saint Maria of the Good Air) ہے جس کو تخفیف کرکے نیوآئرس،(Good Airs) کہا جاتا ہے۔
بیونس آئرس کے دو بڑے حصے ہیں ایک کا نام وفاقی دارالحکومت ہے جب کہ دوسرے کا نام Gran Buenos Aires ہے۔
بیونس آئرس کے باشندوں کوPortenos یعنی people of the port بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شہر موسم گرما میں نسبتاً گرم اور موسم سرما میں نسبتاً ٹھنڈا ہوتا ہے۔ موسم سرما کا درجہ حرارت کبھی کبھی نقطئہ انجماد سے نیچے چلاجا تا ہے اور یہاں برف باری صرف ایک بار بیسوی صدی میں ہوئی تھی۔
جولائی کا مہینہ سب سے ٹھنڈا ہوتا ہے اور اس دوران یہاں کا اوسطا کم سے کم درجہ حرارت 8°c اور زیادہ سے زیادہ15° ہوتا ہے ، جب کہ جنوری کا مہینہ گرم ترین ہوتا ہے۔ اس دوران اوسطاً کم سے کم درجہ حرارت 20°c اور زیادہ سے زیادہ30°c ہوتا ہے۔
یہاں اوسطاً سالانہ بارش1,147 ملی میٹر ریکاڈ کی گئی ہے۔ یہاں کی آب و ہوا مرطوب ہے۔
اس شہر کے مرکز میں پلازہ ڈی میو ہے، یہ شہر پلازہ ڈی میو کے گرد ایک دائرے کی شکل میں پھیلا ہوا ہے۔ یہاں ارجنٹائن کے صدر کا محل ہے جسےCasa Rasada (pink house) کہا جاتا ہے۔ اس میں صد ر کے بہت سے دفاتر ہیں اور ایک پبلک میوزیم بھی ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
بیروتلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.