تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:14

عابد جان: آئیوری کوسٹ کے متنازعہ صدر لارینٹ گبا گبو گرفتار

اے آر وائی - عابد جان : آئیوری کوسٹ کے صدر متنازعہ صدر لارینٹ گبا گبو کو ایلسین اوتتارا کی حمایتی فورسز نے گرفتار کرلیا جس کے بعد ملک میں جاری ایک ماہ طویل خانہ جنگی اختتام کو پہنچ گئی۔



دارلحکومت عابد جان میں اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ صدر ایلسین اوتتار کے ترجمان نے کہا کہ متنازعہ صدر گبا گبو اور ان کے خاندان کو ایک ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیوری کوسٹ کی عوام کا بھیانک خواب ختم ہوگیا۔ فریقین کے درمیان دارلحکومت میں شدید لڑائی کے بعد سڑکوں پر لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فرانسیسی ہیلی کاپٹرز نے صدر گباگبو کے کمپاؤنڈ پر کئی میزائل داغے۔ دوسری جانب ایلسین اوتتار نے سرکاری ٹی وی پر مختصر خطاب میں کہا کہ متنازعہ صدر لارینٹ گباگبو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.