4 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:38
آئیوری کوسٹ:فوج اورسابق صدر کے حامیوں میں جھڑپیں،درجنوں ہلاک
اے آر وائی - عابد جان : آئیوری کوسٹ میں فوج اور سابق صدر گباگبو کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت عابد جان کے مضافاتی علاقے یوپاگو ن میں فوج اور حال ہی میں اقتدار سے نکالے گئے سابق صدر گباگبو کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔ ریڈکراس کے اہلکار کے مطابق علاقے سے چالیس افراد کی لاش برآمد کی گئی ہیں جو لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ جھڑپوں کے باعث علاقے میں معمولات زندگی بدستور معطل ہیں۔