تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:28

اسامہ کی موت کے بعد دہشت گردی کم ہوگی ، امریکی عوام

اے آر وائی - نیویارک : امریکیوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کے بعد امریکا دہشتگردی کے حملوں سے محفوظ ہو گیا ہے۔



گیلپ سروے کے مطابق چوون فیصد امریکیوں کو یقین ہے کہ اسامہ کی موت سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہو گی جبکہ اٹھائیس فیصد کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔امریکی عوام سمجھتے ہیں کہ امریکی فوج کو افغانستان میں القاعدہ کے مکمل خاتمے تک رہنا چاہیے۔ پچھتر فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ اسامہ کی موت کے بعد امریکا کے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے مواقع زیادہ روشن ہو گئے ہیں۔ بیشتر کا یہ بھی ماننا ہے کہ اسامہ کی موت کے ردعمل میں اگلے چند ہفتوں میں امریکا میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.