تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:51

بھارت: ماؤ نوازعلیحدگی پسندوں کا حملہ،11سیکیورٹی اہلکار ہلاک

اے آر وائی - جھاڑ کھنڈ : بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کے حملے گیارہ سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔



بھارت حکام کے مطابق جھاڑکھنڈ کے ضلع لوہرداگا میں پیرا ملٹری ریزرو پولیس فورس کے اہلکار معمول کے گشت سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اندھا فائرنگ کے باعث گیارہ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ علیحدگی پسند بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.