تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:30

پاکستان سے مذاکرات کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے،بی جے پی

اے آر وائی - نئی دہلی : بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم بھارتیا جنتاپارٹی نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان سے جامع مذاکرات شروع کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔



بی جے پی کے ترجمان ارون جیٹلے نے نئی دہلی میں میڈی سے بات یچت کرتے ہوئے کہاکہ ایبٹ آباد کے فوجی علاقے میں اسامہ کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے۔ کہ پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے۔ اور دیشتگردوں کی پشت پناہی کررہاہے۔ جیٹلے کا کہنا تھا کہ اب پاکستان یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہ خود دہشتگردی کا شکار ہے۔ اس سے پہلے بھارتی حزب اختلاف کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں پاکستان میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.