5 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:10
اوباما اسامہ کی ہلاکت کے بعد کی تصاویر جاری کریں، سارہ پالن
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا کی سابق نائب صدارتی امیدوار ساہ پالن نے صدر براک اوباما سے کہا ہے کہ وہ بے مقصد تاویلیں پیش کرنے کے بجائے اسامہ کی لاش کی تصویر اور پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کریں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے صدر اوباما کی جانب سے لاش کی تصاویر نہ دکھانے کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ تصاویر امریکا کی تباہی کا راستہ ڈھنوڈنے والوں کے لیے عبرت کا سامان ہو گی۔ سارہ پالن کے علاوہ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے زور دے کر کہا کہ آپریشن ایبٹ آباد میں امریکی فوج کو بھیجنے کا مقصد اسامہ کو مارنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں فضائی بمباری نہ کرنے وجہ اسامہ کی ہلاکت کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرنا تھا۔