تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:16

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا عمل جاری رہیگا،بھارت

اے آر وائی - لندن : بھارت نے کہاہے کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی اور ہلاکت کے باوجود پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کا عمل جاری رہیگا۔



برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی باتیں کرنا آسان ہے۔ لیکن یہ آخری راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی اس مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں کہ بھارت ابھی تک پاکستان میں واقع شدت پسندوں کو پکڑ نہیں سکا ہے۔



ذرائع کا کہنا تھا القاعدہ، طالبان اور لشکر طیبہ جیسی شدت پسند تنطیموں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن پاکستان کے شہرایبٹ آباد میں اتنے برس تک رہ سکتے ہیں۔ تو اس بات میں یقین رکھنا بالکل منطقی ہے کہ دوسرے مفرور دہشت گرد بھی وہیں ہوسکتےہیں تاہم اسامہ گرفتاری اہم سنگ میل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.