5 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:20
دہشت گردوں کیخلاف دوبارہ کارروائی کا حق رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ صدر اوباما دہشت گردوں کے خلاف پاکستان میں دوبارہ کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جے کارنی نے ایک بیان میں کہا کہ اسامہ کے خلاف آپریشن امریکی اسپیشل فورسز کی ماہر کمانڈوز نے کیا۔ اس کارروائی میں شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھا گیا۔
جے کارنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ القاعدہ اور طالبان کے خلاف ہے۔ اس جنگ کا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہ ضرورت پڑنے پر صدر اوباما دہشت گردوں کے خلاف پاکستان میں دوبارہ کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ جے کارنی کا کہنا تھا کہ صدر اوباما نے فیصلہ کیا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد کی تصاویر جاری نہیں کی جائیں گی کیونکہ اس سے تشدد پھیلنے کا خطرہ ہے اور القاعدہ اسے پراپیگنڈے کے لیے استعمال کرسکتی ہے۔