تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:22

پاکستان کوغیر ملکی امدادکی فراہمی جاری رہنی چاہیے، جان کیری

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیرمین سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر ملکی امداد کی فراہمی جاری رہنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔



واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو مشکل راستوں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے۔ امریکی انتظامیہ کو دیکھنا چاہیے کہ وہ اپنی ضرورت کی کوئی اور چیز حاصل کرکے اس صورتحال کو مثبت مواقع میں تبدیل کرے۔ جان کیری نے کہا کہ امریکا نے پہلے ہی پاکستان کی فوجی امداد پر قدغن لگا رکھی ہے اور اس مد میں بہت تھوڑی عسکری امداد پاکستان کو فراہم کی جارہی ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہیں۔ جان کیری نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ بن لادن کے معاملے کو مستقبل میں پاکستان کو تعاون پر رضامند کرنے کے لیے ایک قوت کے طور پر استعمال کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.