5 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:24
اسامہ کی ہلاکت، اوباما کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعوی کیا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے صدر براک اوباما کی مجمورعی مقبولیت کی شرح میں گیارہ فی فیصداضافہ ہو گیا ہے۔
پول کے مطابق دنیا کے سب سے خطرناک شخص کی ہلاکت کے باوجود امریکیوں کی اکثریت تاحال اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہے۔ ہر دس میں سے چھ امریکی کو یقین ہے کہ امریکا اور ان کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔ پول میں ستاون فیصد امریکیوں نے صدر اوباما اور پاکستان پر انکے حکم سے آپریشن کی تائید کی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق محض دو ہفتے قبل صدر اوباما کی ریٹنگ چھیالس فیصد تھی تاہم اسامہ کی ہلاکت کے بعد ان کی مقبولیت کی شرح گیارہ فیصد اضافے کے ساتھ ستاون فیصد ہوگئی ہے۔