5 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:42
نیٹو کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف
اے آر وائی - برسلز: نیٹو سیکرٹری جنرل راسمیوسن نے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ شدت پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت اور فوج کی بھرپور مدد کی جائے۔
نیٹو سیکرٹری جنرل اینڈرس راسمیوسن نے برسلز میں نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے میں پیش رفت کی ہے۔ تاہم دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے مزید کارروائی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے پاک فوج کی بھرپور مدد اور حمایت کی ضرورت ہے۔