تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:1

اسامہ کی ہلاکت کی تصاویر شائع نہیں کی جائیں گی، اوباما

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد کی تصاویر جاری نہیں کی جائیں گی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسامہ اس زمین پر دوبارہ نظر نہیں آئے گا تاہم اس کی تصاویر شائع نہیں کی جائیں گی۔ القاعدہ ان تصاویر کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرے گی ۔



امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بھی کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے اسامہ کی شناخت ہوچکی ہے،اسامہ کی ہلاکت پر کسی کو شک وشبہ نہیں ہونا چاہیئے اس کی تصاویر شائع کرنا سیکیورٹی رسک ثابت ہوسکتا ہے ۔وائٹ ہائوس کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ القاعدہ اور طالبان کے ساتھ ہے اس جنگ کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.